سشانت سارا علی خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے

سشانت سارا علی خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے

سارا علی خان نے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدرناتھ سے بالی ووڈ ڈبیو کیا ہے۔ دونوں کی جوڑی کو پسند بھی کیا گیا ہے، لیکن لگتا ہے کہ یہ جوڑی پھر کبھی پردے پر ساتھ نظر نہیں آئے گی کیونکہ سشانت نے سارا کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے سارا سے اتنی زیادہ دوری بنالی ہے کہ فلم تو کیا وہ چند منٹوں کی ایڈ فلم بھی سارا کے ساتھ کرنا نہیں چاہتے۔ ایک نیوز پورٹل کی خبر کے مطابق سشانت نے ایک الکٹرانکس کمپنی کے ایڈ کو صرف اس لئے چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس میں انہیں سارا کے ساتھ کام کرنا تھا۔ واضح ہو کہ کچھ دنوں پہلے تک سارا اور سشانت کے درمیان ریلیشن کی خوب باتیں ہو رہی تھیں۔ کیدرناتھ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کی نزدیکیاں بڑھنے کی کافی خبریں آئی تھیں لیکن سارا کی ماں امریتا سنگھ کی نصیحت کے بعد سارا نے سشانت سے کنارہ کرلیا۔ ان دنوں کارتک آرین کے ساتھ ان کے لنک اپ کی خوب خبریں آرہی ہیں۔ دوسری جانب سشانت کی زندگی میں ریا چکرورتی کے آنے کی خبر ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو سشانت کی فلم چھچھورے ریلیز ہوچکی ہے جو باکس آفس پر اچھی کمائی کی ہے۔