سلمان نے پربھودیوا کی اگلی فلم میں پرینکا کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

سلمان نے پربھودیوا کی اگلی فلم میں  پرینکا کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

ہر سال کیسے بھی کرکے سلمان خان اپنے فائنس کے لئے عیدی لے کر آتے ہیں۔ سلمان خان عید پر اپنی ایک فلم ضرور ریلیز کرتے ہیں۔ خبریں ہیں کہ سلمان عید 2020 پر ایک بار پھر کیٹرینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سلمان عید 2020 میں فلم ’’رادھے‘‘ لے کر آرہے ہیں۔ اسے پربھودیوا ڈائرکٹ کریں گے لیکن اب سلمان خان نے خود یہ کنفارم کیا ہے کہ اس مووی کا ٹائیٹل رادھے نہیں کچھ اور ہوگا۔ حالیہ میڈیا سے بات چیت میں سلمان نے اپنے پراجکٹ کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا میں اور پربھودیوا ساتھ میں ایک فلم کررہے ہیں لیکن اس کا نام رادھے نہیں ہوگا۔ یہ فلم عید پر آئے گی وہیں ذرائع کے مطابق میکرز اس فلم کے لئے پرینکا چوپڑہ کو لینا چاہتے تھے لیکن سلمان نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ سلمان نے کیٹرینہ کا نام دیا۔ اس فلم کے ایک ذرائع کے مطابق رول میں سلمان ایک بار پھر فلم میں پولیس آفیسر کے رول میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم دبنگ 3 کے بعد ریلیز ہوگی۔ میکرز پردے پر فریشنس لانے کے لئے پرینکا کو سلمان کے مقابل کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ ویسے بھی اسکائی اِزپنک کے بعد پرینکا کے ہاتھ میں کوئی بالی ووڈ پراجکٹ نہیں ہے، لیکن سلمان نے پرینکا کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا۔ شارٹ نوٹس کے چلتے دونوں کیٹرینہ اور جیکلین میں سے ایک نام فائنل کرنا تھا جیکلین پہلے سے کک 2 میں سلمان کے ساتھ نظر آنے والی ہیں اس لئے کیٹرینہ کا نام اس کے لئے فائنل کیا گیا۔