لبنان جانے کے خلاف شہریوں کو سعودی عرب کا انتباہ

ریاض19 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان نہ جانے وارننگ جاری کی ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ جو سعودی شہری لبنان میں ہیں وہ محتاط رہیں ۔لبنان کے حالات پر وزارت نے شہریوں کو لبنان نہ جانے کی ہدایت دی اور وہاں موجودہ افراد کو محتاط رہنے کہا ہے ۔بیان میں کسی بھی ہنگامی یا سکیورٹی کی صورتحال ہونے پر لبنان میں موجود شہریوں سے سعودی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کہا گیا ہے ۔ لبنان کی قرض سے دوچار بجٹ باہر نکالنے اضافی فنڈز اکٹھے کرنے واٹس ایپ کال پر فی مہینہ چھ ڈالر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عوام احتجاج کر رہے ہیں ۔