ہاسپٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاکر مریض کی خودسوزی

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گاندھی ہاسپٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاکر ایک مریض نے خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ شخص بالاسوامی جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ اس شخص کو سینہ میں تکلیف کے سبب آبائی مقام ناگرکرنول سے سکندرآباد گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ جو یہاں شہر کے علاقہ کوکٹ پلی میں ملازمت کرتا تھا ۔ سینہ میں تکلیف کے سبب اس شخص کو شریک دواخانہ کرلیا گیا اور یہ زیر علاج تھا جس نے ہاسپٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔