ہربھجن سنگھ اور وینا ملک میں سرد جنگ

ہربھجن سنگھ اور وینا ملک میں سرد جنگ

دبئی ۔8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سابق اسپنر ہربجھن سنگھ اور پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہر بھجن سنگھ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کئے گئے خطاب پر تنقید کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان کی تقریر میں استعمال کئے گئے الفاظ دونوں ممالک میں نفرت کو بڑھاوے کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے عمران خان کے خطاب میں استعمال کئے گئے لفظ ’بلڈ باتھ‘ اور آخری سانس تک لڑیں گے‘ الفاظ اپنے ٹوئٹ میں لکھے اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ عمران خان سے بطور کھلاڑی امن کی توقع رکھتے ہیں۔ وینا ملک نے ہر بجھن کے اس ٹوئٹ کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں امن کے بارے میں بھی بات کی تھی۔وینا نے لکھا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد ہوگا۔وینا نے یہ بھی لکھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے جاری جارحیت کوئی خوف نہیں بلکہ ایک خطرہ ہے۔ ہربجھن نے لکھا کہ چِل کریں اور اگلی مرتبہ کچھ انگریزی میں لکھنے سے قبل چیک ضرور کر لیا کریں ۔